گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کے لیے سکیورٹی و ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل اورضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر نے کیہدایا ت جاری کر دی ہیں پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل ہو چکی ہے ان کے تجربہ سے استفادہ کیا جائے گا ،ٹیموں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی گاڑیوں میں گیس سلنڈرز کے استعمال پر پابندی ہو گی ، ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے چھٹی مردم و خانہ شماری کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔