• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، عدالت نےپرویزمشرف کو بیان کیلئے17 اپریل کو طلب کرلیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیان کیلئے عدالت طلب کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کیلئے سماعت سترہ اپریل تک ملتوی کر دی، استغاثہ نے عدالت میں درخواست دے رکھی تھی کہ پرویز مشرف کو حاضری سے حاصل استثنیٰ  شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد ختم ہو گیا ہے لہذا وہ اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے عدالت میں پیش ہوں، گزشتہ روز عدالت نے سابق صدر کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اس درخواست پر بحث کریں۔
تازہ ترین