• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پاناما کیس فیصلے کے ٹھیکے دار نہ بنیں، مریم اورنگزیب

Imran Khan Is Not To Supervisor Of Panama Case Mariyam Aurangzeb
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان جھوٹ، نا اہلی اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں۔

عمران خان کے پاناما کیس کے حوالے سے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آپ پاناما کے فیصلے کے ٹھیکے دار نہ بنیں، پاناما قوم کا نہیں آپ کا سیاسی مسئلہ ہے۔

ان کا کہناہےکہ عوام عمران خان کو مسترد کر چکے ہیں، اب انہیں2018 ءمیں پاکستان سے رخصت کریں گے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات نے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑیں، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا جواب دیں، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں، سوال کا جواب گالی سے نہ دیں۔
تازہ ترین