ملتان (لیڈی رپورٹر)میئر میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، درخت عطیہ خداوندی ہیں ،شجرکاری کرکے ہم اپنے ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح کالونی میں سٹریٹ شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر شاہد محمود انصاری ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، میاں نعیم ارشد ، امیر نواز ملک و دیگر ہمراہ تھے ۔