بھمبر (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سنیئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف اور برطانیہ میں مقیم اوورسیز راہنما کونسلر چوہدری نذیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر میرپور میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرکے اوورسیز کشمیر کیمونٹی کو میر پور سے محبت کرنے کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح کے فیصلوں سے برطانیہ میں مقیم میرپور کے لوگوں کی نہ صرف اپنے آبائی علاقوں سے دلچسپی کم ہوگی بلکہ وہ یہاں پر انوسٹمنٹ کرنے سے بھی گریزاں ہوں گے اس لیے حکومت ٹیکس کے نفاذ کے ظالمانہ فیصلہ کو فوری واپس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر ہاوسنگ و فزیکل پلاننگ کی طرف سے اوورسیز راہنمائوں کو دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، دونوں راہنمائوں نے کہا حکومت میرپور کے لوگوں کو نہ جانے کیوں سزا دینا چاہتی ہے حالانکہ بیرون ملک مقیم کشمیری محنت مزدوری کرکے اپنے علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حکومت کے اس فیصلہ سے برطانیہ میں میرپور کے باشندوں میں خصوصی طور پر بڑی بے چینی پائی جاتی ہے دوسری طرف اس فیصلہ سے کشمیر کاز کے لیے کوششوں کو بھی ٹھس پہنچی ہے کیونکہ ان لوگوں نے برطانیہ میں ہر محاز پر کشمیر کاز کو سپورٹ کیا ہے اگر ان کو حکومت آزاد کشمیر کے اقدامات سے نقصان ہوگا تو ان کا بدظن ہونا ایک فطری امر ہے اس لیے حکومت میں میرپور میں لگایا گیا پراپرٹی ٹیکس فوری واپس لے اس موقع پر چوہدری محمود آف کوہل لیڈز، چوہدری مجید احمد، چوہدر ی منیر احمد، ریٹائرڈ انسپکٹر چوہدری غلام حسین کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے شرکاء تقریب نے بھی حکومت آزادکشمیر سے ٹیکسوں کے ظالمانہ نفاذ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔