سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ڈپٹی کمشنر وڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لیاقت علی چٹھہ نے پی ایچ اے سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ اے سرگودہاکے زیر اہتمام 35سکیموں میں سے بیس سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ باقی سکیموں پر کام پوری تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ شہر میں مزید چار پارکوں کی تزئین وآرائش او رسہولیات کی فراہمی پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کئے جارہےہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےتمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔رانا شاہد عمران نے منصوبوں بارے اجلاس کو بریفنگ دی ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ذوالقرنین لنگڑیال ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ شفیق الرحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے رانا شاہد عمران ، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں طاہر جمیل ودیگر افسران نے شرکت کی ۔