شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ نے گاؤں چوڑا راجپوتاں کے قتل کیس کے ملزم فضل حسین کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے فیصلہ کی توثیق نہ کی ہے اور اسے نوجوان عدنان علی کے قتل کیس میں دی جانیوالی سزائے موت کو عمر قید بامشقت میں تبدیل کردیا ۔مجرم نے 6 سال قبل عدنان علی کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ادریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے گاؤں ڈیرہ تارڑاں بشمولہ ورن کے قتل کیس کے ملزم خالد جاوید جگ سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے فیصلہ بھی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید بامشقت کی سزا میں تبدیل کردیا ہے ۔