ماتلی(نامہ نگار) غلام قادر مری کی بازیابی کیلئے مری برادری اور پی پی پی کے سیکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے، آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کے اغوا و گمشدگی کے خلاف مری قوم سمیت دیگر در جنو ں برادریوں کھوسہ مری،انڑ ،بھمبرو ،ڈیتھو ،تالپور ،آرائیں ،راجپوت ،وسان،کمبھار سمیت کئی برادری کے معزز افراد نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوکر ماتلی پریس چوک پہنچی جہاں پر مشتعل افراد نے احتجاجََ بدین حیدرآباد شاہراہ بند کردی جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے جام ہوگیا مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر مری کے بھتیجے علی اکبر مری، یوسی بڈھو قمبرانی کے چئیرمین میر نور حسن تالپور ،پپلزپارٹی یوتھ کے ڈاکٹر انور علی کمبھار ،لیاقت منچھی ،ملوک مری لیاقت کھوسہ ،دلدار ڈیتھو ،محمد حسن وسان ،محبوب بھمبرو سمیت دیگر نے کہاکہ غلام قادر مری کو آصف علی زرداری کے دوست ہونے کی سزا دی جارہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا غلام قادر مری کو فوری بازیاب کراکر ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔