عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال شروع کردی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ارکان سے اظہار یکجہتی کیا۔
قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے احتجاج کا جمہوری راستہ اپنایا ہے ،ان کے مطالبات پر غور کرنا اور مسئلہ حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنا یا انہیں غیرملکی کہنا خطرناک ہے، اگراے این پی کے احتجاج سے معاملہ حل نا ہوا تو مل کرکوئی لائحہ عمل تیارکریں گے۔