• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے کسی جج کی دہری شہریت نہیں،وفاقی وزیر قانون،قومی اسمبلی میںوقفہ سوالات

اسلام آباد (این این آئی)وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نےقومی اسمبلی کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے کسی جج کی دہری شہریت نہیں ہے ٗبچوں کے حقوق کے تحفظ کے قوانین پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات  کئے جا رہے ہیں ٗملک میں ٹرانسپو ر ٹ پالیسی موجود ہے‘ تمام صوبوں میں وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کام کر رہے ہیں ‘ ایل این جی کا 600 ایم ایم سی ایف ڈی کا ایک ٹرمینل بنایا گیا ہے ٗ دوسرا بن رہا ہے جس سے ملک میں گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے پاس دہری شہریت رکھنے والا جج نہیں‘ آئین میں ججوں کی دہری شہریت کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
تازہ ترین