• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون،انصاف کیلئے سڑکوں پر دھکیلا جارہا ہے،طاہر القادری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے سڑکوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔پہلے بھی کہا تھا جب تک سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار شریف برادران عہدوں پر بیٹھے ہیں ہمیں انصاف نہیں ملے گا اور آج ہمارا خدشہ سچ ثابت ہورہا ہے۔تمام حجت کیلئے آخری وقت تک قانونی جنگ لڑتے رہیں گے،پولیس نے جن اہلکاروں کو اپنی تفتیش میں ذمہ دار ٹھہرایا انہیں بھی چھوڑا جارہا ہے، حکومت ،پولیس اور پراسیکیوشن کے گٹھ جوڑ سے انصاف کا خون ہورہا ہے۔
تازہ ترین