ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) مرکزی رہنماؤں نذر حسین کورائی، سرفراز رضا اللہ والا، یوسف خان ترین، میاں جاوید اقبال صدیق، مقصود احمد خان جلبانی، میاں یاسر کلیم، منصو ربھٹی نے احتجاجی جلسہ کی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایپکا ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے خلاف طبل جنگ بجائے گی، ایپکا اپنے مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ منوانے کے لئے کسی قربانی دے دریغ نہیں کرے گی۔ ایپکا کا آج ایک بہت بڑا حتجاجی جلسہ ایپکا آفس کچہری روڈ پر منعقد ہوگا۔