• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان میں کالعدم تنظیم کے5دہشت گرد ہلاک، رینجرز

Dg Khan Killed 5 Terrorists Of Banned Outfit Rangers
رینجرز کے کرنل امجد اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں کالعدم تنظیم کے5دہشت گردمارے گئے ہیں جبکہ حافظ آباد میں کارروائی کے دوران اسمگلر کو گرفتارکیا گیا ہے۔

لاہور میں رینجرز کے کرنل امجد اقبال نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ میں آپریشن ردالفساد میں مختلف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں آپریشن ر دالفساد کے تحت گزشتہ رات ڈی جی خان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ ڈی جی خان، تونسہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں دہشت گردوں کیخلاف مشترکا آپریشن کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں 5 اشتہاری مارے گئےجن کا تعلق بلوچ لبریشن سے تھا، مارے گئے اشتہاری تحریک طالبان کے سہولت کار بھی تھے، دوسری جانب تونسہ میں تحریک طالبان کے تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے اور جنوبی پنجاب میں چھوٹو گینگ کے وجود کی کوئی اطلاع نہیں۔انہوں نے آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
تازہ ترین