سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) تھانہ پھلورہ کے موضع خانوالی کے رہائشی سرفراز کا 12سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ان کا ہمسایہ جعلی پیر جماعت علی لڑکےکو ورغلا کر اپنے گھر لے گےا اور کمرہ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔