شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہو ئی ہے۔سرگودھا روڈ پرخانقاہ ڈوگراں کے قریب سے ملنے والی ایک نامعلوم شخص کی نعش کو پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال بھیج دیا ہے۔اس کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے ہیں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا وہ ٹریفک حادثہ کا شکار ہوااسکی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد منظر عام پر آئیگی۔