لیہ(آئی این پی)لیہ کے علاقے چوک اعظم میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونےو الے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چوک اعظم میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس کی کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے تین ساتھی فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔