ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نےڈیرہ غازیخان ڈویژن کےقبائلی علاقہ میں دیوانی عدالت کی عدم موجودگی کیخلاف درخواست پرصوبائی سیکرٹری قانون کو25اپریل کوطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں جمال خان نےدرخواست دائرکی تھی کہ صوبائی حکومت نےمختلف ترامیم کے بعد قبائلی علاقہ جات کے فوجداری معاملات کی سماعت کیلئے سیشن عدالت ڈی جی خان اور راجن پورکو اختیارات تفویض کئے لیکن دیوانی معاملات کیلئے آج تک کوئی قانون سازی نہیں کی گئی اور اس کیلئے کوئی باقاعدہ عدالت موجودنہیں،صرف عام دیوانی نوعیت کےمعاملات کی سماعت پولیٹیکل اسسٹنٹ کرتاہے جس سےسیکڑوں متاثرین دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں اس لئے کارروائی کاحکم دیاجائے۔