گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) گجرات کے علاقہ شادیوال کے رہائشی محمد نذیر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد الیاس گل کو درخواست دی کہ محکمہ مال کے پٹواری شہزاد اشرف نے اس کی زمین کا جعلی انتقال کیا اور اب ریکارڈ کی درستگی کیلئے اس سے 40ہزار روپے رشوت وصول کی ۔ پسرور کے پٹواری افتخار احمد ناگرہ اور اس کے 4ساتھیوں جبکہ منڈی بہائوالدین کے پٹواری ظفر اقبال اور اس کے پرائیویٹ ساتھی غضنفر نے دھوکہ دہی سے زمینیں اپنے نام کرنے کی کوشش کیں ، دوران انکوائری پٹواری اور ان کے ساتھی قصوروار پائے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔