• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی یونیورسٹی ڈیرہ میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ )پانچ سال گذرنے کے باوجود غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں مستقل طور پر وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی ، وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے باعث یونیورسٹی زبوں حالی کا شکار ،   ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق حکومت پنجاب نے 2012میں پنجاب اسمبلی میں خصوصی ایکٹ کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں قائم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ، سب کیمپس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی اور سب کیمپس زرعی یونیورسٹی کو ضم کر کے اسے یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا اور یونیورسٹی کے قیام کے بعد اس وقت کے کمشنر ڈیرہ  کو غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دیکر معاملات چلایا گیا، بعد ازاں دسمبر2015میں امریکہ میں تعینات پروفیسر ڈاکٹر خلیق احمد کو غازی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ،لیکن بد قسمتی سے جون 2016تک صرف 5ماہ تک اس عہدے پر براجمان رہے اور  بیرون ملک  رخصت پر چلے جانے کے باعث گورنر پنجاب  نے انہیں غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے بر طرف کردیا ، اور اس کی جگہ پر عارضی طور پر وائس چانسلر کمیٹی قائم کر دی گئی ،لیکن پھر کچھ عرصہ بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر مشتاق قیصر کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کا اضافی چارج دیدیا گیا، مگر غازی یونیورسٹی ڈیرہ   کیلئے مستقل طور پر وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی اور تا حال یہ تعلیمی ادارہ وائس چانسلر کہ عہدہ سے محروم ہے  اور طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول اور دیگر معاملات کے حل کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ   ادارہ کی بہتری کیلئے مستقل طور پر وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین