ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں فن فیئر کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طالب علموں کی جانب سے مختلف سٹال لگائے گئے تھے ،جس میں آرٹ اینڈ کرافٹ ،پینٹنگز،فوٹو گرافی، ثقافتی ملبوسات، کھانے پینے کی اشیا چاروں صوبوں بالخصوص مقامی ثقافتی اشیا اور مہندی کے سٹال تھے ، جبکہ طالبات نے مختلف سٹال سے خریداری کی ، ایو نٹ میں ایکس سیکرٹری ہیلتھ و پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول چوہدری اظہر ، پروفیسر ممتاز احمد،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج کلیم اللہ لغاری ،ڈائریکٹر سمارٹ سکول خواجہ عرفان ڈاکٹرجمیل اورغازی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقت نے خصوصی شرکت کی، مہمانان خصوصی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طالبعلموں کی دلچسپی کومدنظررکھتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ تفریح فراہم کرنا خوش آئند ہے ، اس موقع پر میڈم عائشہ عالمگیر ، جاوید انور،عدنان سلیم ،ارسلان ظفر ،عُزیر ،رمشا سعید ،روپ زہرا،زُنیرارحمان ، کنول،حناحمید، ڈاکٹر انیس الحسنین بخاری، ڈاکٹر ارسلان رحیم اور طلبا و طالبات موجود تھے۔