بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے کمیٹی روم میں ضلع کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینز اور وائس چیئر مینز کے ساتھ میٹنگ کی گئی،میٹنگ میں ڈی پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور قوانین متعلق لاء اینڈ آرڈر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہاہے اور ا س حوالے سے تمام عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔بہاولپور ضلع کی لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے مجموعی صورت حال تسلی بخش ہے،میٹنگ میں شیخ دلشاد احمد چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل ، محمد جاوید چوہدری وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل، عقیل نجم ہاشمی میئر میونسپل کارپوریشن، ملک محمد منیر اقبال چنڑ ڈپٹی میئر، محمد عامر ارسلان چیئر مین میونسپل کمیٹی خیرپورٹامیوالی، شاہ نواز خان ڈپٹی چیئر مین میونسپل کمیٹی خیرپورٹامیوالی، محمد اشفاق رامے چیئر مین میونسپل کمیٹی حاصل پور، حاجی محمد شفیع انجم ڈپٹی چیئر مین میونسپل کمیٹی حاصل پور، ملک محمد عثمان رشید بوبک چیئر مین میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ، میاں مزمل ندیم ڈپٹی چیئر مین میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ، سید سبطین حیدر بخاری چیئر مین میونسپل کمیٹی اوچشریف،شمس الحق چیئر مین میونسپل کمیٹی یزمان، محمد زوہیب اصغر ڈپٹی وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی یزمان ڈسٹرکٹ انچارج سکیورٹی نوید عابد اور پی آر او ٹو ڈی پی او جام محمد ساجد موجود تھے۔