• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سانگھڑ میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

کھپرو (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی رکن شازیہ مری نےکہا ہے کہ 23.جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے سندھ کی طرح ضلع سانگھڑ میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ۔ؤہ کھپرو میں انتخابات کےسلسلہ میں شہر میں کانر مٹینگ سے خطاب کررہی تھیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ بھی پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کا مضبوط قلعہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ بھٹو ازم آج بھی عوام کے دلوں میں موجودہے۔اور اسلحہ کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے وارڈ نمبر 3.سے تحریک انصاف کے امیدوار حسین جونیجو اور آزاد امیدوار نور محمد بردی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروںکے حق میں دستبردار ہوگئے ۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں محمد وسیم قائم خانی،عمر گل ہنگورجو، علی حیدر ہنگورجو ، اور دیگر نے خطاب کیا ۔
تازہ ترین