راجکوٹ (جنگ نیوز ) آئی پی ایل میں ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوگئیں، اینڈریو ٹائی نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹ لے کر پونے کو چت کردیا۔ ناکام ٹیم نے مقررہ اوورز میں 171 رنز بنائے۔ گجرات نے ہدف دو اوورز قبل تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ڈوین اسمتھ نے 47 اور برینڈن میک کولم نے 49 رنز بنائے۔گجرات کی یہ تین میچوں میں پہلی جیت ہے۔