سرگودھا(نامہ نگار) شہر سے بھینسوں کے انخلا کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے کل سے بھینسوں کا باضابطہ انخلاء شروع ہو جائے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے چک نمبر 66 شمالی جھال چکیاں کے قریب گوالہ کالونی کے قیام کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ 117 کنال اراضی پر 398 پلاٹس قائم کر کے بھینسوں کے باڑے بنائے جارہے ہیں او رگوالوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن نے ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے گوالہ کالونی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔