سرگودھا (نمائندہ جنگ) ملک محمد علی ٹوانہ مسلم لیگ (ن) ضلع سرگودھا کے نائب صدر نامزد کر دئیے گئے انہیں عہدے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیام ضلعی سیکرٹریٹ میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی کوآرڈینیٹر رائے حامد رضا بھٹی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار عاصم شیر میکن، ڈپٹی میئر بلال خان، ملک رب نواز فروکہ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد علی ٹوانہ پارٹی کا قیمتی اثابہ ہیں۔