سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ڈرگ سیکشن کے نائب قاصد کو تبدیل کردیا گیا۔سپیشل برانچ کی رپورٹ پر رشوت ستائی کے الزام میں ڈرگ انسپکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر نائلہ کے نائب قاصد محمود کی ٹرانسفر سی او محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے ماڈل ٹاون آفس کردی۔ رابط پر ڈرگ انسپکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر نائلہ نے بتایا کہ انکے نائب قاصد کو ڈاکٹر شہزاد کے پاس ڈیوٹی کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔