سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہدعباس اور ڈی ہیلتھ آفیسر کا رنگپورہ کے علاقہ سمن آباد میں شفیق نامی شخص کے گھر میں لگی مشروب فیکٹری پر چھاپہ ‘ حفظان صحت کے منافی مضر صحت اور غیر رجسٹرڈ برانڈ کی سوڈا واٹر بوتلیں بھرنے کی پاداش میں فیکٹری کو سربمہر کردیا اور بوتلوں کے نمونہ جات لیکر پبلک تجزیاتی لیبارٹری لاہور بھجوا دیئے جبکہ ڈسکہ روڈ پر واقع کیفے کو فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سیل کردیا اور ہوٹل کے مالک ولید شبیر کے خلاف چالان ڈسٹرکٹ پیور فوڈ کمیٹی کو بھجوا دیا اورحاجی پورہ چوک میں واقع ٹی اسٹال کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا جو اس سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیا۔