کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی وائٹ ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز پیر کو ہاکی کلب میں ہونگے، کھلاڑیوں نے جمعے کو دوسیشن میں پریکٹس کی۔ اس بات کا امکان ہے قومی وائٹ ٹیم کی قیادت سینیارٹی کی بنیاد پر دی جائے گی جس میں محمد عرفان اور فرید احمد نمایاں ہیں، تاہم اس دوڑ میں حسیم خان اور عمر بھٹہ بھی شامل ہیں۔