کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زراری کے ساتھی غلام قادر مری اور ان کے ملازمین کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر متعلقہ حکا م کو 2یوم میں مغوی غلام قادر مری اور ان کے ساتھیوں کا موبائل فون ڈیٹا طلب کرلیا ہے ، عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ حکومت اور اداروں کو پتا نہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں،اگرغلام قادر مری کو کچھ ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا،اب فیکس، ای میل اور دیگر جدید طریقوں سے منٹوں میں پتا چلایا جاسکتا ہے جبکہ خط لکھنے کا زمانہ چلا گیا اب جدید دور میںہیں۔جمعے کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے سابق صدر آصف علی زراری کے ساتھی غلام قادر مری اور ان کے ملازمین کی بازیابی سے متعلق محمد اسمعیل خان مری کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی۔