مردان ( نمائندہ جنگ ) سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر نے تیسری جماعت کی طالبہ کو کلاس میں شور مچانے پر ہاتھ توڑ ڈالا ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2بغدادہ مردان کی تیسری جماعت کی طالبہ ردا گلالئی کے والدعلی بہادر نے مردان پریس کلب اپنی بیٹی کے ہمراہ صحافیوں کو بتایاکہ گذشتہ روز اس کی بیٹی ردا گلالئی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلاس میں موجود تھی اس دوران شور مچانے پر سکول کی ٹیچر مسماۃ (ص ف) نے طیش میں بچیوں پر ڈنڈے برسائے جس سے رداگلالئی کا بازوٹوٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی تشدد کے نشانات پڑے زخمی بچی کو ہسپتال پہنچا کر طبی امداد دی گئی اور ہسپتال پولیس نے اس کا نقشہ ضرر بناتے ہوئے ڈاکٹری رائے بھی طلب کی ہے بچی کے والد نے واقعے کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔