کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کیچ میں نامعلوم افراد نے مردم شماری ٹیم میں شامل ٹیچر کو گھر میں گھس کر اغوا کر لیا جبکہ تربت میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے پیدراک میںاسکول ٹیچر شعیب خان جو مردم شماری ٹیم کارکن بھی ہے کے گھر میں گزشتہ روز چار افراد داخل ہوئے اور اسے اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،درایں اثناء تربت لیویز کے مطابق تربت کے علاقے سامی کا رہائشی عباس جمعہ کو گھر سے بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جو ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کر دی گئی۔