جمعیت علمائے اسلام ف کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی ناراضی جائز ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی ناراضی کے حوالے سے اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ کام بند کر کے جرأت مندانہ قدم اٹھایا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت پارلیمان کو غیر سنجیدگی سے لے رہی ہے،وزراء کی عدم دلچسپی سے چیئرمین سینیٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہناتھا کہ حلقہ پی پی 23 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کریں گے،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف سے اتحاد کر کے بڑا جرم کیا ہے۔