برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم، کیو،ایم نے حالات خرب کیے ہیں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کاگٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آگیا ہے کہ کراچی میں یہ دونوں جماعتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں صولت مرزا اور عزیر بلوچ نے سارا کچھ اگل دیا ہے اور ملک توڑنے کی یہ ایک بڑی گہری سازش ہے عزیر بلوچ جب فوجی عدالت میں پیش ہوں گے تو سب کچھ بتا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دہشت گردی کا اڈہ بن چکا ہے فوج کو اگر پہلے فری ہینڈ دیا جاتا تو قتل عام کو روکا جاسکتا ہے تھا پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں دہشت گرد مضبوط کیے گے بھارتی ایجنٹوں کو پناہ دی گی جن لوگوں کے غائب ہونے کا شور کیا جاتا ہے وہ درحقیت بھارت میںٹریننگ کیلئےچلے جاتے ہیں اور ان کے اغوا کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔ پاکستانی میڈیا نے جس طرح ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے جرأت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ کراچی میں فوجی آپریشن کے بعد دہشت گرد ملک کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گئے ایسے ملک دشمن عناصر کو فوجی عدالتوں میں پیش کر کےاپنے انجام تک پہنچایا جائےان کے لیے کوئی رحم کی گنجائش نہیں ہے۔ماڈل ٹائون کا مقدمہ بھی فوجی عدالتوں میں پیش کیا جائے اس سے اصل مجرموں کو سامنے لانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی حکمران اور سیاست دان کرتے ہیں کرپشن کی دولت کو ان مقاصد پر خرچ کیا جاتا ہے اور الیکشن میں بھی یہی پیسہ خرچ کر کے عوام کو خوف زدہ کر کے اقتدار حاصل کیا جاتا ہے۔