شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )ضلع شیخوپورہ کے تین سرکاری سکولوں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک پر بااثر گروپوں کے مسلط ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ سکول دیہات جوئیانوالہ (تحصیل مریدکے)نواں کوٹ چک نمبر79 آ ر بی صفدرآباد اور چک نمبر12آر بی رام گڑھ صفدرآباد میں ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان سکولوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کیلئے ڈی ایم او کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اس بارے میں لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے ۔