شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ بھکھی کے مقدمہ قتل کے ملزم لال دین عرف لالو کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے فیصلہ کی توثیق نہ کی ہے اوراسے لیاقت علی کے قتل سے بری کردیا ہے اسے ایڈیشنل سیشن جج نے 2012 کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا دریں اثناء لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے قتل کیس کے ملزم عبدالقیوم کمبوہ کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی بھی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کردیا ہے ۔