سیالکوٹ (نمائند ہ جنگ) تھانہ موترہ کے علاقہ پیروچک کے رہائشی یاسر علی کی 14سالہ بیٹی (س) کو 2 نوجوانوں قیصر اور ظفرا قبال نے گھر کے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرکزی ملزم ظفر اقبال کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاسر علی اور اسکی فیملی کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے اور وہ موضع پیروچک میں ایک بھٹہ پر مزدوری کرتے تھے ۔