سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)صدر پسرور کے موضع دوبرجی ککے زئیاں کے رہائشی ارشد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن گوجرانوالہ کو درخواست دی تھی کہ صفیہ بی بی نے میری پراپرٹی انتقال کا انتقال تحصیلدار تحصیل پسرور ندیم الحسن ،پٹواری انور جان اورگرداور عبد الرزاق سے ملی بھگت کر کے اور دھوکہ دہی سے سلطان محمو د کے نام کروا دیا انکوائری کے دوران تحصیلدار وغیرہ پران کا جرم ثابت ہواتوڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پولیس نے تحصیلدار خواجہ ندیم الحسن، پٹواری انور جان ، گرداور عبد الرزاق اور صفیہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔