سرگودھا(نامہ نگار) صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی میاں یاسرعلی گجر اورصدرسٹی ڈسٹرکٹ ملک ظہیرالحسن سجرا ء کی قیادت میں جے آئی یوتھ ضلع سرگودہا کے عہدیدارا ن اورکارکنان کی بڑی تعداد نے مرکزی امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا قینچی موڑ پر فقید المثا ل استقبا ل کیا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر کارکنوں نے امیر جماعت اسلامی کے حق اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اوروہاں موجود لوگوں کا خون گرمایا ۔ سراج الحق نے کہاکہ جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کاہراول دستہ ہے اور جے آئی یوتھ کے نوجوا ن ہمار ے لیے قابل فخر ہیں کیونکہ و ہ جماعت اسلامی کاپیغام گھر گھرپہنچانے کیلئے شبانہ روزکوشاں ہیں۔