چمن میں محکمہ اینٹی نار کوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرکے 2ہزار 274 کلو ہیروئن اور 5ہزار 793کلو افیون برآمد کرلی ،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
اینٹی نارکوٹیکس فورس کی چمن کے 2 مختلف علاقوں میں رواں سال کی سب سے بڑی کاروائی میں 8ہزار کلو منشیات برآمد کرلی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔
اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے، کارروائی قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل اور چمن کے علاقے روغانی میں دو مختلف گھروں میں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم اسمگلر منشیات کوئٹہ اور کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے، برآمد کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔