• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ چارسدہ پر چوہدری نثارکا مذمتی بیان آن دی ریکارڈہے‘راناتنویر

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے سید خورشید شاہ کے چوہدری نثار کے خلاف بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کاسانحہ چارسدہ پر مذمتی بیان آن دی ریکارڈ ہے‘خورشید شاہ خداکا خوف کریں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے‘خورشیدشاہ کو حکومت سے مفادات حاصل کرنے کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں،اگر انکا وزیرِاعظم پر اتنا ہی اثر ہے تو پھر وہ پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں‘انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے ۔ جمعہ کو اپنےبیان میں رانا تنویر حسین نےاپوزیشن لیڈر کے بیان پر کہاکہ جھوٹ کے پیرنہیں ہوتے‘خورشید شاہ کچھ تو خدا کا خوف کریں‘ چارسدہ کے واقعے پر وزیرِ داخلہ کا مذمتی بیان ہرچینل پرنشرہوا‘انہوں نے کہاکہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ وزیر داخلہ پی پی کے اکابرین کے کرپشن کیسز پر سخت موقف نہ لیں تووہ انکے پسندیدہ وزیر بن جائینگے۔ خورشید شاہ تو وہ شخصیت ہیں جن کے دور میں عمرہ اور حج کو بھی کرپشن کا شکار کر دیا گیا۔
تازہ ترین