راولپنڈی میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالوگینگ نے ساتھیوں کے ہمراہ ناولٹی سینما کے قریب فائرنگ کی، ملزمان نے منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کی ۔
زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا تو انتظامیہ نے اسپتال کے دروازے بند کر دیے اور زخمیوں کے رشتہ داروں سمیت میڈیا نمائندوں کوریج کےلیے اندر جانے سے روک دیا۔
سول اسپتال کے گارڈز نے صحافیوں سے ہاتھا پائی کی ا ور تشدد کا نشانہ بنایا۔