بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئےایشیائی بینک جولائی میں10ارب روپے دے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے ایشیاء کے 5ممالک کے منتخب شہروں میں سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے نام سے پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں جس میں پاکستان کے شہروں میں بہاولپورکو منتخب کیاگیاہے۔ اس حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ نے میئر بہاولپورعقیل نجم ہاشمی سے بہاولپورکے ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس کی تفصیلات مانگی تھی جس پر میئر عقیل نجم ہاشمی نے بہاولپورمیں پینے کے صاف پانی /واٹر پائپ لائن سکیم، سیوریج لائن میگاپراجیکٹ سمیت شہر کی خوبصورتی کیلئے دیگرسکیمیں بناکربھیجی تھیں جوکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے منظور کرلی ہیں۔ اس حوالے سے میئر بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے بتایاکہ ان سکیموں کیلئے 10ارب روپے گرانٹ کی منظوری ہوئی ہے جوکہ جولائی 2017ء میں مل جائینگے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ جولائی میں ہی ان پراجیکٹس کے حوالے سے ایم اویو سائن کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ ان پراجیکٹس سے بہاولپورکے شہریوں کا پینے کے صاف پانی کادیرینہ مطالبہ پوراہونے کے ساتھ ساتھ شہر کے سیوریج کے پرانے سسٹم سے بھی ہمیشہ کیلئے جان خلاصی ہوجائیگی اورشہر کاسیوریج سسٹم بے مثال ہوجائیگا۔