• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہالت کے خاتمہ کیلئے مطالعہ کا فروغ ناگزیر ہے: ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے، متوازن معاشرے کے قیام اور جہالت کے خاتمہ کیلئے نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کا فروغ ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کے دفتر سے منسلک تحصیل لائبرئری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں شریک معززین نے لائبرئری کے قیام کو زبردست سراہا اور اسکے لئے 7ہزار کتابوں کے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے لائبرئری کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور اس کے لئے بھرپور دلچسپی لینے پر اسسٹنٹ کمشنر اور معززین کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سرائے عالمگیر جیسے چھوٹے شہر میں جدید لائبرئری کی سہولت سے مطالعہ کا شوق رکھنے والے افراد اور طالب علم مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر لائبرئری محدود تعداد میں کتب رکھی گئی ہیں،ان کتب میں تاریخ، مذہب، تحقیق سے متعلق کتابوں کے ساتھ سی ایس ایس، پی ایم ایس سمیت مقابلوں کے امتحانات کی تیاری کیلئے کتابیں رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائبرئری میں بیک وقت چالیس سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، لائبرئری صبح 8 بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہے گی۔
تازہ ترین