• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے دور میں کرپشن کا نام و نشان نہ تھا، آل پاکستان مسلم لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے ایک پروگرام نور محل پھلیلی تھانہ چوک پر ہوا جبکہ دوسرا پروگرام کچا قلعہ حیدرآباد میں ہوا،ان پروگراموں سے جنرل سیکریٹری لیبر ونگ سندھ سیف الرحمان، عارف خان،اقبال عابدی و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عوام تمام پارٹیوں کے کاموں سے بخوبی واقف ہیں،تمام جماعتیں اپنے مفادات حاصل کرنے اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا دور بھی عوام کے سامنے ہے جس میں کرپشن کا نام و نشان تک نہ تھا ۔
تازہ ترین