شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ورکن پنجا ب اسمبلی چودھری محمد عارف خان سندھیلہ کا شیخوپورہ کے علاقہ چاندنی چوک میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ،مقامی لوگوں نے ان پر چاندی کے سکوں کے علاوہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ نچھاور کئے اور گل پاشی کی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس علاقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 18کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی تھی جس کے تحت ہونیوالے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے چودھری محمد عارف خان سندھیلہ آئے تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چاندنی چوک اور اس سے ملحقہ بستیوں ،پیر بہار ،شاہ ،سلطان پورہ ،روشن پورہ ،ڈیرہ غریب عالم، شیراز گارڈن میں 30 جون سے قبل 18 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام کروائے جائینگے۔