سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)18اپریل کواساتذہ کے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے والے ضلع سیالکوٹ کے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق سی او ایجوکیشن آفس کی جانب سے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت جاری کی جارہی ہیں کہ کل اٹھارہ اپریل کو تمام اساتذہ کی حاضری کو سکولوں میں یقینی بنایا جائے اور غیر حا ضر ہونے والے اساتذہ کی فہرستیں دفتر ارسال کی جائیں۔