چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بینظیر بھٹو جلا وطنی ختم کرکے واپس آئیں تو انہوں نے لاہور کا انتخاب کیا ،، لاہور کی رگوں میں فن، ثقافت اور تاریخ رچے بسے ہیں ۔
الحمراء ہال لاہور میں بے نظیر بھٹو ادبی میلے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ بڑا لیڈر ایک بڑے آرٹسٹ کی طرح ہوتا ہے جو لوگوں کے دل میں اتر جاتا ہے،لیڈر بھی اپنے پیغام کےذریعے سب کو جوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر نے اپنے باپ اوربھائی کوگنوانے کے باوجود اس ملک کو جوڑا، جو فضا ملک میں بنی ہوئی ہے وہ تعصب کو فروغ دے رہی ہے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ ضیاءالحق نے پاکستان میں سوال اٹھانے اور برداشت کا ماحول ختم کیا، ایسا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جہاں انسانیت اور برادشت ہمارا کلچر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے ضیاء مارشل لاء کا مقابلہ کرنے کیلئے جلاوطنی ختم کر کے واپسی کیلئے لاہور کا انتخاب کیا، جہاں سے انہوں نے جمہوری جدوجہد کی قیادت کی۔