ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)جمعیت علما اسلام کے تاریخی سوسالہ عالمی اجتماع کا کامیاب پر امن انعقاد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے ،ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر حفیظ خان لونی اور ڈیرہ غازیخان سے جے یوآئی کے سینئرراہنما محمد سلیم ناصر خان نے اسلام آباد میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔