بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رانابشیر احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست دی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ادریس غوری الاٹمنٹ کرانے کی مد میں اس سے رشوت طلب کر رہا ہے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے فوری طورپر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راناکلیم کو ٹریپ ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر انسپکٹر راناکلیم سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اورٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر ادریس غوری کو رانا بشیر احمد سے 10ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔