مردان(نمائندہ جنگ)کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے مردان اور صوابی کی سرکاری مشینری کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں ،وہ اپنے دفتر میں پولیو کے بارے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری ، ڈی سی مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان ،مردان صوابی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں گذشتہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کمشنر مردان نے گذشتہ مہم کے دوران متعلقہ حکام اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آنے والے مہم کے دوران انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔